Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کی ولی عہد کی دعوت پر دبئی آمد

Now Reading:

گورنر سندھ کی ولی عہد کی دعوت پر دبئی آمد

گورنرسندھ عمران اسماعیل  ولی عہد کی دعوت پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ولی عہد شیخ حمدان بن زید سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی کاروباری سرگرمیوں کوبڑھانے اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پراتفاق ہوا۔

اس موقع پر ولی عہد شیخ حمدان نے گورنر سندھ کی پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی ہے۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ پاکستان میں بزنس سرگرمیاں عروج پر ہیں، دبئ میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں ، گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس پروموشن آفس بھی جلد قائم کیا جا رہا ہے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فوری اور توقع سے زائد فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ، حکومت بھی سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولت فراہم کررہی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہیان کی دعوت پر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ دورے کے دوران 27 اکتوبر کو تہران میں منعقدہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گےاوراجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزارتی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔

Advertisement

دورے کے دوران وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

اس دورے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ علاقائی ترقی کے لئے پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان، افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اقدام پر ، افغانستان کے پڑوسی ممالک کا پہلا اجلاس 8 ستمبر 2021 کو منعقد ہوا، اس اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر