Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہاڑوں پر برفباری، سردی نے رنگ جماناشروع کردیا

Now Reading:

پہاڑوں پر برفباری، سردی نے رنگ جماناشروع کردیا

  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش  کے ساتھ موسم سرما نے آمد کی دستک دے دی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان  کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا سلسلہ جاری ہے ، سرد ہواؤں نے موسم کا رخ بدل دیا ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے بالائی  مقامات بابوسر ٹاپ، فیری میڈوز اور بٹوگاہ ٹاپ سمیت متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری  کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی لیپا نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

اس کے علاوہ مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی اورتیز بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ مو سمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہا ڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر وسطی و جنو بی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہا ڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔

کراچی کا موسم 

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج صبح کہر کے باعث حد نگاہ 4 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

اس وقت کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر