Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوکت ترین مشیر خزانہ مقرر ، نوٹی فکیشن جاری

Now Reading:

شوکت ترین مشیر خزانہ مقرر ، نوٹی فکیشن جاری

حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ اورریونیو مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری کر دہ نوٹی فکیشن کے مطابق شوکت ترین اب وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس اینڈ ریونیو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر بننے تک شوکت ترین مشیر خزانہ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

 یادرہےکہ شوکت ترین کی بطور وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اس سے قبل شوکت ترین وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے تاہم ان کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اپنے دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ،قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین اس وقت امریکہ کے سرکاری دورہ پر ہیں اورگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

اس موقع پر قونصل جنرل نیویارک نے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کا استقبال کیا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ بینکس ہمیشہ ڈومور کا ہی مطالبہ کرتا ہے، ماضی میں ہماری برآمدات اتنی اچھی نہیں رہیں۔ مہنگائی کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری آ رہی ہے تاہم تھوڑا وقت درکار ہے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کافی مفیدرہی، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement

گزشتہ روز وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے آئی ایم ایف سےمذاکرات کی ناکامی کی خبروں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خبروں میں صداقت نہیں، جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے ، وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا، مذاکرات بلاتعطل پیرسےدوبارہ شروع ہوں گے۔

ترجمان مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔

شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنا دیا گیا ، نوٹی فکیشن جاری

شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر بننے تک شوکت ترین مشیر خزانہ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

 واضح رہےکہ شوکت ترین کی بطور وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر