ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ کل 29 اکتوبر کو مہنگائی، بے روزگاری اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے ملک گیر احتجاج پر بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ضلع سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک گیر احتجاج میں ضلعی سطح پر پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران، ضلع پارٹی قیادت اور کارکنان بھرپور شرکت کریں گے، عوام نالائق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے مزید کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News