Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر نے شرکت کی۔

کانفرنس میں پاک سعودی تجارتی اور کاروباری شخصیات شریک ہوئے، سعودی وزیر تجارت خالد الفالح نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

 اس موقع پر سعودی وزیر تجارت خالد الفالح نے کہا کہ پاک سعودی تجارتی اور کاروباری تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہاں بہتر انداز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فاہدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے اعتبار سے آئیڈیل ملک ہے، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لئے گوادر سمیت دیگر اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

Advertisement

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں ایک بہتر معاشی صورتحال کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب دوستانہ تعلقات کے علاوہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر