رکن اسمبلی سردارعبد الرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ تمام ایم پی ایز کو ان کے علاقے کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی سردارعبد الرحمان کھیتران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کے پروسز کا سلسلہ جاری ہے، آنے والے حکومت تاریخی ہوگئی جس میں 65 کے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہوگی۔
سردارعبد الرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ میں نے اور صالح بھوتانی نے قدوس بزنجو کی کاغذات نامزدگی میں وزرات اعلیٰ کیلئے تجویز اور تائید کی ہے، آنے والی حکومت میں سب کو عزت دیں گے، گردن میں سریا نہیں ہوگا، آنے والی حکومت تک سب کی پہنچ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو ان کے علاقے کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے، تاریخ میں پہلی بار قدوس بزنجو بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوں گے، جام کمال آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، جام کمال کے بارے میں بات نہیں کروں گا۔
رکن اسمبلی سردارعبد الرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ ہم 23 اراکین نہیں 24 ہیں جام صاحب ہمارے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News