Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ کی جان جمالی کواسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ کی جان جمالی کواسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما جان جمالی کواسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ جان جمالی کے سیاسی تجربے سے تمام اراکین صوبائی اسمبلی مستفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی و قومی سیاست کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی کیلئے جان جمالی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ جان جمالی تمام اراکین اسمبلی کو ایوان میں ساتھ لے کر چلیں گے۔

 اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آر اے بہت سنجیدہ ادارہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے ایک بل پاس کیا لیکن ہاؤس میں پاس نہ ہوسکا کوشش ہے مذکورہ بل سینیٹ سے پاس ہو ، تمام سیاسی پارٹیوں کو اس بل کے بارے میں قائل کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا تھا کہ صحافیوں سے گزارش ہے کہ پارلیمنٹ کا گھیراؤ نہ کریں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے ، اس معاملے میں اگر وزیراعظم سے بھی بات کرنی پڑے تو کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر