Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کسی ڈیل اور غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی ، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

ن لیگ کسی ڈیل اور غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی ، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس مزید چلے گا یا نہیں فیصلہ محفوظ

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی ڈیل اورغیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روپے کی قدرمیں 15 فیصد کمی ہوئی ، خفیہ ملاقاتوں کی ضرورت نہیں، ملک چل نہیں رہا ، اب کوئی ملاقات نہیں ہو گی ، جوبات ہونی ہےعوام کے سامنے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بات کریں جوآج بھی بھارتی مظالم کاشکارہے ، حکومت نےعجلت میں آرڈیننس کےذریعے قانون بنایا ، نوازشریف علاج کروا کرملک آئیں گے ، ملکی مسائل کا واحد حل فوری صاف اورشفاف انتخابات ہیں ، بلوچستان میں تبدیلی 2018 میں آئی تھی ، اب تبدیلی پرتبدیلی آئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مزید تبدیلیوں پرتبدیلیاں آئیں گی ، مہنگائی سے ہرشخص پریشان ہے ، پیٹرول کی قیمت عمران خان نہیں آئی ایم ایف بڑھارہا ہے ، ملکی معاملات عمران خان نہیں آئی ایم ایف چلارہاہے ، آئی ایم ایف جوحکم دیتاہےعمران خان اس پرعمل کرتے ہیں ، آئی ایم ایف جو حکم کرتا ہے ماننا پڑتا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کےبیانات عقل پرمبنی نہیں ہوتے ، عمران خان کے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش بہت پرانی ہے ، وزیراعظم عمران خان کواس طرف سے کوئی جواب نہیں آتا ، نیب آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے ، نیب آرڈیننس میں ابہام ہے،جج بھی پریشان ہیں کیا فیصلہ دیں ، نیب آرڈیننس کا مقصد موجودہ چیئرمین کی مدت میں توسیع کرناتھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر