
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفیٰ دے دیں ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ کل جنوبی پنجاب میں پی ڈی ایم کے قائدین آرہے ہیں ، ورکرزاورجنوبی پنجاب کی عوام سے جلسے میں بھرپورشرکت کی اپیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اٹھ کھڑی ہو،،سونامی خان کے گھبرانے کا وقت آن پہنچا ہے ، اب انہیں گھبرانے کےساتھ بھگانا بھی ہے ، تبدیلی سرکارنےقوم کومہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا ، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ سواتین سال میں نہ نیاپاکستان بناسکے ،نہ قائداعظم کا پاکستان ، حکومت نے پاکستان کوآئی ایم ایف کاچراگاہ بنا دیا ہے ، حکومت نے قوم کو بھیڑ بکری سمجھ کرآئی ایم ایف کو گروی میں دے دیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافے کی تیاری ہورہی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت عوام پرمہنگائی کا ایک اور ڈرون حملہ کرنے والی ہے ، ملک میں عوام کی نہیں آئی ایم ایف اور ان کے چیلوں کی حکومت ہے ، ڈی جی خان کا جلسہ عثمان بزدار ، پی ٹی آئی کے سیاسی چیلوں اورعمران خان کی حکومت کے خاتمے کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News