کراچی میں بن قاسم سے پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر پپری کے قریب کارروائی کی، گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے موٹرسائیکل برآمد کیئے، ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے چھینی گئی تھی، ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ نمبر 1484/2021 تھانہ بشاہ لطیف میں نامعلوم ملزم کے خلاف شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شاہ لطیف، سکھن، اسٹیل ٹاؤن اور بن قاسم میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم نے متعدد بار واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا نام ظہور ہے اور اس کے کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور دیگر وارداتوں کے متعلق پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا، ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News