وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال عشرہ رحمت اللعالمین مذہبی جذبےسےمنایاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہےکہ پنجاب بھرمیں عشرہ رحمت اللعالمین سے متعلق تقریبات ہوں گی،وزرا اور انتظامی افسران تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے مزید کہاکہ دنیا کوبتانا چاہتےہیں دل وجان سےنبی کریمﷺپرفدا ہیں، عشرہ رحمت اللعالمین منانے سے زیادہ اس پرعمل کرنےکی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ 10 ہزارسےزائد طلبا کو رحمت اللعالمین اسکالرشپ دےچکےہیں، طلبا کو 27 کروڑ سے زائد کی رحمت اللعالمین اسکالرشپ دی جاچکی ہیں، 83 کروڑ روپے کی مزید رحمت اللعالمین اسکالرشپس دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے مزید کہاکہ عشرہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے قیدیوں کیلئے پیکج دیا جائیگا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک محمد عامر ڈوگر کی قیادت میں ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں میں ڈویلپمنٹ کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارے 3 برس ہر لحاظ سے سابق حکومتوں سے بہتر ہیں، ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور کارکن ہمارے سفیر اور ہماری طاقت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 3 برس کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری حکومت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے، بڑے چیلنجز آئے، ہم نے عزم اور حوصلے کے ساتھ قابو پایا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے تمام تر انتظامی اقدامات کیے جائیں گے، ہر ضلع میں غربت، آبادی اور دیگر انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھ کر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ ہم دعوے نہیں بلکہ کام کرتے ہیں، کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی ظہور حسین قریشی، نیاز احمد جھکڑ، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، سردار ذوالفقار علی خان، سید مبین احمد اور سابق ایم پی اے طارق گجر شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
