Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آٸی کے کارکنان پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق

Now Reading:

پی ٹی آٸی کے کارکنان پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق

سابق معوان خصوصی براٸے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پی ٹی آٸی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سابق معاون خصوصی براٸے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کنگرہ روڈ ملکے شرف دین راجہ ہرپال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسولپور بھلیاں یو سی کا تماشہ سب نے دیکھا، میں نے ہر حال میں گیس چالو کروانے کی ٹھان رکھی تھی، آج چھٹی کے روز رسولپور بھلیاں یو سی میں گیس کا افتتاح کریا گیا ہے، جیتے ہوٸے لوگ جو علاقے کوحق نہ دے سکے وہ ہاری ہوٸی آپکی بہن نے دیا، چار بار محمکہ سوٸی گیس کی جانب سے فزیبلٹی رپورٹ مسترد کی، اس کے باوجود بھی گیس کا آج افتتاح کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے کوٸی بندر بھی اگر ادھر ادھر پھدکے گا تو وہ توجہ کا مرکز بنے گا، پی ٹی آٸی کے کارکنان پی ٹی آٸی کے ساتھ کھڑے ہیں، احسن سلیم بریار میرے ساتھ مل کر علاقے کے لوگوں کی خدمت ایمانداری سے کرے گا، ہر شروع ہونے والا منصوبہ مکمل کیا جاٸے گا، ہمیں اس علاقے کی محرومیوں کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں ہمیں شکوے ختم کر کے پیار محبت سے رہنا چاہٸے، اگر کوٸی غنڈہ گردی سے ہمیں للکارے تو ہم دوسرا کام کرنے کو بھی تیار ہیں، میرا اندازہ ہے کہ پہلے پڑیا بطور ڈاکٹر دیتی ہوں ورنہ سرجن ہوں آپریشن کرنا بھی آتا ہے، جن لوگوں نے دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں کیں وہ بھی ہمارے بھاٸی ہیں، اگر وہ چاہیں تو ہم ان کو ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہیں۔

سابق معاون خصوصی براٸے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہا کہنا تھا کہ اگر کوٸی دھونس کرنا چاہے تو اس کا علاج بھی کرنا جانتے ہیں، میری خواہش ہے کہ علاقے کے ہر گھر میں سوٸی گیس کی سہولت پہنچے، گیس اور بجلی وفاقی حکومت کے کام ہیں جیتے ہوٸے لوگوں کے لٸے یہ منصوبے آسان ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر