
اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کا کہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ خود استعفیٰ دےدیں، وزیراعلیٰ کیخلاف اکثریت سے عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پیش کرے۔
اسد بلوچ نے کہاکہ یہ ایک اصول ہے کہ ایک فرد کو اجتماع کیلئے قربان کیا جاتاہے،ہم ناراض گروپ نہیں بلکہ متحدہ گروپ ہیں، سیاسی بحران سے بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ جام کمال بازی ہار گئے ہیں اب بس کرے۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے 14 اراکین کے دستخط ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News