Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکرعائشہ اور ریمبو کا منصوبہ کیا تھا؟ دو آڈیوز سامنے آ گئی

Now Reading:

ٹک ٹاکرعائشہ اور ریمبو کا منصوبہ کیا تھا؟ دو آڈیوز سامنے آ گئی

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے دست درازی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو تفتیش کے دوران ٹک ٹاکر عائشہ کے دوست ریمبو کے فون سے  بلیک میل کرنے والی دو آڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں، جس میں وہ دونوں گرفتار ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلی آڈیو میں باآسانی سنا جا سکتا ہےکہ ٹک ٹاکر عائشہ کا ساتھی ریمبو اس سے سوال کر رہا ہےکہ مجرم چھ ہیں یا  سات ؟

ریمبو کو جواب دیتے ہوئے عائشہ نے کہاکہ 6 مجرم ہیں۔

ریمبو پھر کہتا ہےکہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں زیادہ ترغریب ہیں۔

Advertisement

ٹک ٹاکرعائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے انہوں  نے پانچ، پانچ لاکھ کرنا ہے۔

ٹیلی فون کال میں دونوں کے مابین 25 سیکنڈ کی گفتگو ہوئی۔

دوسری آڈیو میں سنا جا سکتا ہےکہ ریمبو کہہ رہا ہے کہ ناکھیڈاں گے ناکھیڈن دیاں گئے، میری برداشت سے باہر ہے، میں سب کچھ وائرل کر دوں گا، خود بھی تباہ ہوں گا اور تمہیں بھی کردوں گا۔

  ڈی آ ئی جی انویسٹی گیشن کا ریمبو کی آڈیوز کے حوالے سے کہنا ہےکہ مکمل تحقیقات کر رہے ہیں ، تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کروائی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم ریمبو نے فون کال پر ہونے والی اس گفتگو کی تصدیق کر دی ہے، کال کو اس کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بیان کے بعد ان کے ساتھی ریمبو کو گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکرعائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ان کے ساتھی ریمبو نے ہی بنایا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں جس کی وجہ سے ریمبو انہیں بلیک میل کرتا ہے ۔

ٹک تاکر عائشہ نے بتایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے بیان میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر