اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ نوسربازوں نے فراڈ کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نوسربازوں کا گروہ مختلف بینک کے اے ٹی ایم کے اندر سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بناتا ہے ۔ نوسرباز گروہ کے کارندوں کے پاس اپنے اے ٹی ایم کارڈز ہوتے ہیں جو سادہ لوح شہریوں کا کارڈز سے تبدیل کرلیتے ہیں رقم نکالنے کےبہانے نوسرباز گروہ شہری کے اکاؤنٹ کی رقم اپنے اکاونٹ میں بھی ٹرانسفر کرلیتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مدینہ کالونی کراچی میں گزشتہ روز نوسر باز گروپ نے سادہ لوح شہری کو چونا لگادیا ۔ ملزم نے اے ٹی ایم پر پیسے نکالنے کے لئے آئے والے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے ٹرانسفر کروالیے۔
ملزم اے ٹی ایم میں داخل ہوکر سادہ لوح افراد سے حیلے بہانے کرتا ہے اور ان کے پن کوڈز دیکھ لیتاہے۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی کیمروں نے گروہ کا واردات کا طریقہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
شہری نے واردات کے بارے میں پولیس کو درخواست دے دی ہے، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہےکہ ایک ماہ قبل بھی ایسی ہی واردات کرتے ہوئے اسی علاقے میں شہریوں نے ایک نوسر باز کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔ نوسرباز گروہ کے ہمراہ خاتون بھی ہوتی ہے جو سادہ لوح شہریوں کو دھوکا دینے کے لئے ساتھیوں کی مدد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بینک کے اے ٹی ایم میں پن کوڈ کے استعمال اور اہمیت سے ہم سب واقف ہیں۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ چار اعداد پر مشتمل ہوتا ہے مگر کیوں؟
اس کا جواب دنیا میں صرف ایک شخص جان شیپر ڈبیرن کو معلوم تھا اور آخر کاراب یہ راز سب کو معلوم ہو گیا ہے۔
ہم سب آج چار اعداد پر مشتمل پن کوڈ جان شیپر ڈبیرن کی بیگم کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔
جان شیپر ڈبیرن 15 مئی 2010 کو چل بسے تھے۔عمر کے آخری دور میں وہ اسکاٹ لینڈ میں اپنے چھوٹے سے مچھلی فارم سے مچھلیاں چرانے والے شریرسی لائنز کو ان کی شرارتوں سے باز رکھنے کی خاطر کوئی حل ڈھونڈ رہے تھے۔
شیپرڈ نے بتایاکہ جب انہوں نے اے ٹی ایم مشین کی ایجاد کے بعد پن کوڈ کی ایجاد کے بارے میں سوچا تو باورچی خانے میں کام کرتی اپنی بیگم صاحبہ سے بات کی۔ جب وہ فوج میں تھے تو ان کی پہچان ایک نمبر تھا جس میں چھ اعداد تھے۔
اگرچہ انہیں یہ سارے اعداد یاد تھے لیکن ان کی بیگم کو ان میں سے صرف چار اعداد یاد تھے اور انہوں نے کہا کہ چھ ہندسے یاد رکھنا کافی مشکل ہے ۔
یہی وجہ تھی کہ شیپرڈ نے پن کوڈ کے لیے اپنی بیگم کی یاداشت مد نظر رکھتے ہوئے صرف چار اعداد مقرر کیے۔
واضح رہےکہ اس سے پہلے شیپرڈ اے ٹی ایم مشین بھی ایجاد کر چکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
