Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وقار مہدی

Now Reading:

پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وقار مہدی

صوبائی معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی معاون خصوصی وقار مہدی نے پریس کلب حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ کی بہت خدمت کی ہے اور 13 سالوں میں سندھ میں بہت ترقیاتی کام ہوئے اور جاری ہیں، ہم نے 13 سالوں میں سندھ میں اتنے کام کیے جتنے ایم کیو ایم نے 30 سالوں میں نہیں کیے، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ 3 سال میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا اثر ہر چیز پر پڑتا ہے، ملک کے حالات اتنے خراب ہیں کہ ملک میں سول وار شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبائی معاون خصوصی وقار مہدی نے مزید کہا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن منصفانہ ہوں گے، کراچی میں ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، سانحہ 18 اکتوبر کے حولے سے 17 اکتوبر کو کراچی میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر