Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: پیٹرول پمپ دھماکے میں جاں بحق افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

Now Reading:

کراچی: پیٹرول پمپ دھماکے میں جاں بحق افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی نارتھ ناظم آباد میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے محمد زبیر، سفیر، ہمائیوں اور سلطان کی نمازِ جنازہ شہر کے مختلف علاقوں میں ادائیگی کے بعد مقامی قبرستانوں میں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

گزشتہ روز پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے محمد زبیر کی 8 برس قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بیٹے کا باپ تھا، فیکٹری سے واپس گھر کی طرف جا رہا تھا اور پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ پر رکا تھا۔

جاں بحق ہونے والا محمد زبیر نیو کراچی کا رہائشی اور فیکٹری سے گھر کی طرف جا رہا تھا جبکہ سفیر بلدیہ ٹاون کا رہائشی اور گھر سے جمشید روڈ پر بہن کے گھر جانے کے لیئے نکلا تھا، راستے میں موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے رکے تھے کہ اجل آگئی۔

جاں بحق ہونے والا 32 سالہ سفیر بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا اور تین سال قبل اسکی شادی ہوئی تھی، گھر میں خوشی کی آمد متوقع ہے، سفیر اپنی بہن سے ملنے جمشید روڈ جا رہا تھا، راستے میں پیٹرول ڈلوانے رکا تھا۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کی پیٹرولنگ ٹیم نے نارتھ ناظم آباد دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا، ٹیم نے رپورٹ دی کہ عدم ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے سی این جی گیس کی سپلائی بند کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق زور دار دھماکہ ہوا تو شیشے کا گیٹ ٹوٹ گیا، ٹوٹنے والے شیشے پیٹرول پمپ پر موجود افراد کو لگے جس سے زیادہ اموات ہوئیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کر کے کلیئرنس لیٹر جاری کردی ہے۔

بم اسکواڈ رپورٹ کے مطابق پمپ کے الیکٹرک روم میں پرانا اے سی موجود تھا، وہ کمرا مکمل پیک تھا کمرے میں گیس کے اخراج کے لیے کوئی کھڑکی موجود نہیں تھی، گیس کا پریشر بننے سے روم کے اندر الیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ اور دھماکہ ہوا، دھماکے کا پریشر باہر کی طرف ریلیز ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر