Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہاولپور کور کے زیر اہتمام سیکنڈ آل پاکستان ٹرائی تھلون ایونٹ کا انعقاد

Now Reading:

بہاولپور کور کے زیر اہتمام سیکنڈ آل پاکستان ٹرائی تھلون ایونٹ کا انعقاد

بہاولپور کور کے زیر اہتمام سیکنڈ آل پاکستان ٹرائی تھلون ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ان مقابلوں میں 18 سے 45 سال کے 552 شرکاء نے حصہ لیا، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے ایٹھلیٹس نے بھی گرینڈ ایونٹ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سول سوسائٹی، اساتذہ، یونیورسٹی و کالج کے طلباء، پولیس، رینجرز، فوج سمیت ہر شعبے کے افراد نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

Advertisement

ان مقابلوں میں تین ایونٹس جن میں تین سو میٹر سوئمنگ، بیس کلومیٹر سائیکلنگ اور دس کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ شامل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے تینوں ایونٹس ایک ترتیب کے ساتھ مکمل کیے، ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑی کو انعامات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سہیل عامر نے مقابلہ ایک گھنٹے پندرہ منٹ میں مکمل کر کے بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ محمد بلال نے دوسری اور عامر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہےکہ ہاکی لیجنڈ شہباز سینئر نے بھی مہمان کے طور پر خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر