Advertisement
Advertisement
Advertisement

جام کمال ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے، طارق مگسی

Now Reading:

جام کمال ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے، طارق مگسی

صوبائی وزیر بلوچستان طارق مگسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حمایتی صوبائی وزیر طارق مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت آج کی نہیں ووٹنگ کے دن کی اہمیت رکھتی ہے، اکثریت کہاں ہے ووٹنگ والے دن پتہ چلے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، خوف زدہ نہیں کوئی لاپتہ نہیں سب سے رابطہ ہوا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، رکن اسمبلی سردارعبد الراحمن کھیتران نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قرارداد کی شکل میں ایوان میں پیش کی۔

اجلاس میں رکن اسمبلی سردارعبد الراحمن کھیتران نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ان کی اپنی ہی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض ارکان نے گیارہ اکتوبر کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جام کمال خان کو خراب کارکردگی پر وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹایا جائے، وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جام کمال عوام کو ریلیف دینے میں تین سال سے ناکام رہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کارکردگی مایوس کن ہے، خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے مایوسی، بدامنی، بے روزگاری کے ساتھ اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ تمام معاملات تین سال سے بنا مشاورت کے چلاتے رہے۔

رکن اسمبلی سردار عبد الراحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی مسائل پرغیر سنجیدگی کا ثبوت دیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر