پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ کل باغ جناح میں پیپلز پارٹی کا بڑا جلسہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے باغ جناح جلسے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو درناک واقعہ پیش آیا تھا، کل باغ جناح میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا جلسہ ہوگا، محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو اقتصادی ترقی یافتہ ملک بنانے کی کوشش کی۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ موجودہ نااہل حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر کے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، آج ایک بار پھر 10 روپے فی لٹر پٹرول پرائسز بڑھا دی ہیں، اس اضافے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News