سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) رانا احسان نے کہا ہے کہ عوام جان گئی ہے ملک کو صرف نواز شریف بہتر کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) رانا احسان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کو ایک اقامے پر نااہل کیا گیا، نواز شریف نے کراچی اور وزیرستان کو دہشت گردی سے پاک کیا، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔
سینئر نائب صدر رانا احسان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلیکٹڈ وزیر اعظم کی حکومت ہے، عمران خان دنیا کے سب سے بڑے نااہل ہیں، اگر یہی حکومت رہی تو پاکستان کو داخلی اور خارجی مسائل کا سامنا رہے گا، عوام جان گئی ہے کہ ملک کو صرف نواز شریف بہتر کرسکتے ہیں، نواز شریف نے کراچی اور وزیرستان کو دہشت گردی سے پاک کیا، نواز شریف لوہے کا چنا ہے اس حقیقت کو ماننا ہوگا۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) رانا احسان نے مزید کہا کہ ملک میں فوری الیکشن ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News