Advertisement
Advertisement
Advertisement

پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر گفتگو کی جبکہ افغانستان میں امن کے حوالے سے بھی تبادکہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے سیاسی اسٹرکچر اہم ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور استحکام کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ افغانستان سی انسانی المیے سے بچنے کے لیے بھی عالمی برادری کردار ادا کرے۔

عمران خان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور متبادل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ملاقات میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کی جبکہ ڈینمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا میں مدد پر بھی پاکستان کو سراہا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب کے ہمراہ سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو بہت سی پرکشش مراعات دے رہے ہیں، ڈینش کمپنیاں ان مراعات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ڈنمارک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات وسعت پذیر ہوئے ہیں۔

اس موقع پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفود کا کہنا تھا کہ کابل سے انخلاء میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان خطے میں اہم ملک ہے، افغانستان سے انخلاء پر مدد کے شگر گزار ہیں۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے کھلے دل کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، بطور وزیر خارجہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر