
وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوفیاء نے رنگ و نسل اور علاقائی و قبائلی تقسیم سے بالا ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا۔
تفصیلات کے مطابق برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ 398 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔
وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور طاہر رضا بخاری، چیئرمین مذہبیہ امور کمیٹی و دیگر نے مزارِ اقدس پر عرس تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے کیا، فاتحہ خوانی و ملک و قوم کی تعمیر و سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
محکمہ اوقاف کی طرف سے عرس کے ایام میں لنگر کے لئے مبلغ 6 لاکھ ہزار 12 روپے مختص کئے گئے، دربار کے تمام اطراف فضا خوشبوؤں سے معطر، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی و سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، صوفیاء نے رنگ و نسل اور علاقائی و قبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری، اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News