Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے سے اچھے نتائج نہیں نکلتے، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے سے اچھے نتائج نہیں نکلتے، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے سے اچھے نتائج نہیں نکلتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کراچی پریس کلب کا دورے کیا، کراچی پریس کلب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹی ایل پی سے پہلے معاہدہ کیا، اب وہ معاہدے پر حکومت کھڑی نہیں ہو رہی، لیکن مسلح جتھے ہوکر احتجاج کرنا قابلِ قبول نہیں ہیں، اس وقت حالات اچھے نہیں ہیں، مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے سے اچھے نتائج نہیں نکلتے۔

انہوں نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز سے لڑائی ہوگی تو اچھے نتائج نہیں آئیں گے، اس وقت کے جو حالات ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا، میڈیا اور اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بھونڈے الزامات لگائے، ملک میں سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، بلوچستان میں سیاست کی لڑائی نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مفادات کے گرد سیاست ہو رہی ہے، مختلف ادوار میں ہم مختلف پیج پر ہوتے ہوئے ایک پیج پر بتاتے رہے ہیں، ہم سب کو آئین پاکستان کے تحت ایک پیج پر ہونا چاہئے، ایک پیج آئین پاکستان ہے، ہم نے پی ڈی ایم بنائی وہ فوت ہوگئی ہے، پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے کے لئے بنائی گئی تھی، پیپلز پارٹی پر بھونڈے الزامات لگائے گئے، ہم پر سینیٹ الیکشن میں بی اے پی سے تین ووٹ لینے کا الزم لگایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے اہل تھے، ساری سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا تاکہ جلد از جلد حکومت سے چھٹکارا مل سکے، جمعیت علماء اسلام کے بغیر بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی تھی، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، اداروں کو حکومت کے ساتھ آئین پاکستان کے پیج پر ہونا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر