Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت مہنگائی کم کرنےکی کوشش کررہی ہے، طاہر اشرفی

Now Reading:

حکومت مہنگائی کم کرنےکی کوشش کررہی ہے، طاہر اشرفی

پاکستان کا فلسطین کےلیے وہی مؤقف ہےجوقائداعظم کاتھا، مولاناطاہراشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کم کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک عشرہ رحمت العالمینﷺ منایا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ، جس کا نظام شریعت کا نظام ہے لیکن بدقسمتی سے شریعت کا نظام نہ لاسکے ، نئی نسل کو شریعت پر رہنمائی نہیں دی جاتی بلکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا فتنہ پھیل رہاہے ، سیرت اتھارٹی اس لئے بنائی کہ کوئی شخص سوچے سمجھے بغیر کوئی بھی بات نہ کرے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دین اسلام نے درخت سے جانوروں کے حقوق بھی بتائے ، جنگوں سے ہریالی و خوشحالی نہیں آتی لیکن ہمارے رسولﷺ کی تعلیمات یہ ہیں کہ جنگ میں سبز گھاس و درخت کو نہیں کاٹا جائےگا ، بارہ ربیع الاول کو سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں ہوگا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک کو مدینہ ریاست بنانے کےلئے اپنی زندگیوں سے آغاز کرنا ہے اقلتیوں و عورتوں کے حقوق پر بات کی جا رہی ہے ، کچھ لوگ کہتے ہیں افغانستان کی طرح کا ملک میں نظام لانا چاہتے ہیں لیکن ہم ریاست مدینہ والا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں سب کو انصاف ملے ، فیصل آباد میں جس طرح ملکی سلامتی اداروں و افواج پر گفتگو کی گئی اس پر قوم کا دل دکھا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں حد بندی مقرر کرنا ہوگی ، استغارہ کیا کریں جو سنت ہے ،  ملک کا نظام جن نہیں چلا رہے جنات اشرف المخلوقات ہیں ، انسان زیادہ طاقتور ہیں ، سلامتی کے ادارے ملک و قوم کےلئے ہیں جب وہ شہادتیں لیتے ہیں تو وہ قابل فخر ہے ، اگر پاکستان محفوظ ہے تو فوج کی وجہ سے ہے  خدارا ملک کو لیبیا شام نہ بنائیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی پر فواد چوہدری کا بیان قوم کی ترجمانی ہے ، فوج حکومت و قوم کو علیحدہ نہیں سمجھتے ، سب ایک ہیں ، حکومت مہنگائی کم کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر