صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں روپے کا معاشی نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ” کورونا ویکسینیشن سہولت ہر دہلیز تک“ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کی ویکسینیشن کریں گی۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران روزانہ 10 لاکھ افراد کی ویکسینیشن ہوگی، عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ویکسینیشن کروائیں، کورونا وباء سے ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں روپے کا معاشی نقصان ہوا ہے، کورونا سے نجات اور کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے لئے ہر ایک کی ویکسینیشن ضروری ہے، 12 ہزار سے زائد ٹیمیں خصوصی مہم میں حصہ لیں گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صوبے میں 14 ہزار نئے ویکسینیشن سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News