Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیر کاشت اراضی کو منصوبے میں شامل نہ کیا جائے، وزیر اعظم

Now Reading:

خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیر کاشت اراضی کو منصوبے میں شامل نہ کیا جائے، وزیر اعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیر کاشت اراضی کو منصوبے میں شامل نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیو بالاکوٹ سٹی کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہاڑی علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات تعمیر کر رہی ہے، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں نامور نجی سرمایہ کاروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ پر راغب کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام نجی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں، کے پی حکومت منصوبے کو ایرا سے لے کر اسے ایک سیاحتی مقام کے طور پر مکمل کرے، خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیر کاشت اراضی کو منصوبے میں شامل نہ کیا جائے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ نیو بالاکوٹ سٹی کو ڈیزائن بلڈ فنانس آپریٹ اینڈ ٹرانسفر موڈ پر سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے 19.5 بلین روپے کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی ہے، مجوزہ پروجیکٹ کے تحت کل 6753 میں سے 63 فیصد رہائشی پلاٹ مقامی متاثرین کو الاٹمنٹ کے لیے مختص ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 2480 رہائشی اور 575 کمرشل پلاٹس کے علاوہ 800 اپارٹمنٹس نیلام کیے جائیں گے، اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے فنڈزحاصل کیے جا سکیں گے، بنیادی طور پر نیو بالاکوٹ سٹی کی ترقی وفاقی حکومت کے بجائے کے پی کے کی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، کے پی کے حکومت پہلے ہی اس مقصد کے لیے زمین حاصل کر چکی ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جانے والے اس منصوبے میں یوتھ ہاسٹل، تھیم پارک ، کیمپنگ گراؤنڈ اور تھری اسٹار ہوٹل شامل ہوں گے، یہ منصوبہ مکمل ہونے پر موجودہ سیاحتی مقامات پر دباؤ کو کم کرے گا، حکومت کے ساتھ متوقع آمدنی بانٹنے کے نتیجے میں 7 بلین روپے سے زیادہ رقم بھی کمائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر