
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر حنیف نے کہا ہے کہ فلور ملز سرکاری کوٹے سے نہ گندم اٹھائے گی نہ کوئی ایگریمنٹ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر حنیف نے گندم کی اجرائی پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز مالکان نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے، دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹہ اٹھانے کی شق کو ختم کیا جائے، فلور ملز سرکاری کوٹے سے نہ گندم اٹھائے گی نہ کوئی ایگریمنٹ کرے گی۔
چیئرمین طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تمام اضلاع میں فلور ملز اپنی مینٹنگرز کریں گی، ملز مالکان کی مشاورت کے بعد منگل سے صوبے بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم رضاء نے کہا کہ گندم کا کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ پر آٹا مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، سرکاری نرخوں پر آٹا نہ ملنے سے مل مالکان پر دباو بڑھ گیا ہے، کوٹہ کی وجہ سے فلور ملز کی پیدواری لاگت بھی پوری نہیں ہورہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News