وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان امن و خوشحالی کا مستحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں تھا ، پاکستان امریکہ کو افغانستان کے فوجی حل کی نا کامی پر خبردار کرتا رہا ، افغانستان میں بدامنی کے افغان عوام پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی کے پاکستان اور پڑوسی ممالک پر بھی اثرات ہوں گے ، پاکستان کو امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑی ، اسی ضمن میں 50 سے زائد عسکریت پسند گروہوں نے جنم لیا ، دہشت گردوں کے گروہوں نے پاکستانی ریاست کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر نشانہ بنایا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم آج بھی تقریباً 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں ، بین الاقوامی برادری کو کابل میں نئی حکومت کے ساتھ مشاورت کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے ، بین الاقوامی برادری کو امن و استحکام کے حصول کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغانستان سے لا تعلقی کا پاکستان کے لیے آپشن نہیں ، افغانستان میں استحکام وسطی ایشیا کے ساتھ علاقائی رابطے کے لیے اہم ہے ، یہی ہمارا وژن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News