
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر تحصیل میں لاکھوں بچوں کیلئے احساس تعلیمی وظائف کی سہولت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق غربت کے عالمی کے دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ احساس لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے، پاکستان کی تقریباً چالیس فیصد آبادی احساس سے مستفید ہو رہی ہے۔
17 اکتوبر2021، غربت کا عالمی دن اور احساس#WorldPovertyDay #Ehsaas
ویڈیو کا لنک:https://t.co/xtRUf6RpBB pic.twitter.com/BFyKyzwsjcAdvertisement— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 17, 2021
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس سال ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی کفالت جاری ہے، کل 20 لاکھ خصوصی افراد کو احساس کفالت میں اضافی شامل کیا جا رہا ہے، ملک کے 130 سے زائد اضلاع میں احساس بلاسود قرض پروگرام 38 لاکھ لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس تحفظ پروگرام ہولی فیملی ہسپتال روالپنڈی کے بعد اب جلد ملک کے 16 بڑے ہسپتالوں میں نافذ ہوگا، اس مالی سال میں احساس نشوونما کو 15 اضلاع سے بڑھا کر ملک گیر سطح پر پھیلایا جا رہا ہے، پاکستان کی ہر تحصیل میں لاکھوں بچوں کیلئے احساس تعلیمی وظائف کی سہولت موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News