Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، محمود خان

Now Reading:

صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت ترقی  دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز نے ماسٹر پلاننگ وزیر اعلیٰ کو پیش کی۔

اجلاس میں انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے منصوبوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دوبئی ایکسپو میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز میں 2.8 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، ان اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام سے بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے سولہ  ہزار مواقع پیدا ہونگے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت ترقی  دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبے میں موجود سیاحت کے مواقع سے بھر استفادہ کرکے صوبے کی معیشت کو مستحکم کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس اہم شعبے کو منظم انداز میں ترقی دیکر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

محمود خان  نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں اس موسم گرما میں 27 لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا،  ان سیاحوں کی آمد سے صوبے میں 66 ارب کا کاروبار ہوا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام سے صوبے میں سیاحت کو بین الاقوامی طرز پر ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودگی سے بچانا ہوگا، مصدق ملک
مریم نواز سے عون چوہدری کی ملاقات؛ سیاسی امور پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا کیپٹل اسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
وزیراعظم ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی تعزیت کیلئے آج ایران جائیں گے
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، شہری بازیاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر