
سعید غنی
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ والدہ کی وفات کا غم ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور ہم اس غم کی گھڑی میں خرم شیر زمان کے ساتھ شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ والدہ کی وفات کا غم ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور ہم اس غم کی گھڑی میں خرم شیر زمان کے ساتھ شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News