Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب بھی ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کی بات ہوگی ڈاکٹر قدیر خان کو یاد کیا جائے گا، سعید غنی

Now Reading:

جب بھی ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کی بات ہوگی ڈاکٹر قدیر خان کو یاد کیا جائے گا، سعید غنی

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب بھی ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کی بات ہوگی ڈاکٹر قدیر خان کو یاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغ جناح میں جلسے کا انعقاد کررہے ہیں، عید میلادالنبی کی وجہ سے 17 اکتوبر کو جلسہ کررہے ہیں، سانحہ کارساز پر جلسے میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین شرکت کریں گے، جلسے میں پورے سندھ سے لوگ شریک ہوں گے، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، اسٹیج کا سائز 20 فٹ ہوگی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر ملک کا بڑا نام تھا، وہ ملک کے لئے وہ کر گئے جو کوئی نہ کرسکا، پاکستان کو ڈاکٹر قدیر خان نے ایٹمی طاقت بنایا، جب بھی ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کی بات ہوگی ڈاکٹر قدیر خان کو یاد کیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ نااہل حکومت کے دور میں ہر شخص پریشان ہے، ڈاکٹر قدیر خان کی نماز جنازہ میں شاید وزیر اعظم کو کسی نے روکا ہو، وزیر اعظم  کی حکومت خطرے میں پڑ نہ جائے، وزیر اعظم کو کبھی عید کی نماز پڑھتے نہیں دیکھا، ڈاکٹر قدیر بڑے آدمی تھے ان کی نماز جنازہ میں وزیر اعظم کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر