بحری مشق نسیم البحر 13 کے دوران پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ایئرفورسز نے شاندار فائر پاور ڈسپلے کا شاندار مظاہرہ کیا۔
پاک بحریہ کے زیر انتظام بحریہ مشق نسیم البحر 13 کا انعقاد ہوا جس میں پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ائیر فورسز شریک ہوئی، رائل سعودی ایئرفورس کے ایف 15 طیاروں نے پہلی بار شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران سعودی فضائی کے جہاز نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا جب کہ نیول چیف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
In an impressive fire power display during Ex Naseem Al Bahr-XIII, #PakNavy, RSNF & RSAF demonstrated combat readiness through Live Weapon Firing in North Arabian Sea. CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi & Cdr RSNF V/Adm Fahad Bin Abdullah Al Ghofaily witnessed the occasion.(1/2) pic.twitter.com/8QaLzZVbIz
Advertisement— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 7, 2021
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں بحری افواج کے سربراہان نے مشق میں شریک بحریہ جہازوں کا معائنہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ مشق دفاعی تعلقات کے فروغ اور بحریہ خطرات سے مل کر نبرد آزما ہونے کے عزم کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ دو طرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا ہے، مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج میں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
