
مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت فرٹیلائزر کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار کی فرٹیلائزر کی دستیابی اور طلب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ یوریا پلانٹس کو گیس سپلائی سے جنوری تک 3 لاکھ ٹن اضافی فرٹیلائزر کی پیداوار ہوگی جبکہ 1 لاکھ ٹن فرٹیلائزر کی در آمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملک میں یوریا کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور گیس کمپنیوں کو فرٹیلائزر کی پیداوار کیلئے گیس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کردی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے سیلز ٹیکس ری فنڈ جی آئی ڈی سی ادائیگیوں کے معاملات فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News