
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کو رواں سال کے آخر تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ ہمارے اساتذہ اور بچوں کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تربیت دینے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کو مکمل طور پر عملدرآمد کرنے میں اساتذہ اور والدین کا کردار سب سے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے ہر شعبے میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ، ڈیجٹلائزیشن کےسفر میں پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کا کردار انتہائی اہم رہا ، محکمہ تعلیم پنجاب نے ڈیجیٹل لٹریسی کے حوالے سے گزشتہ تین سالوں میں جتنا کام کیا ملک کے کسی اور ادارے نے نہیں کیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ آج سے تین سال پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں ویڈیو کانفرنس کرنے کی سہولت بھی موجود نہیں تھی ، ٹیکنالوجی کے بھرپور اور جامع استعمال سے ہی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ، ماضی کی حکومتوں کی جانب سے دانستہ طور پر محکمہ تعلیم کو ٹیکنالوجی سے دور رکھا گیا۔
اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کے جامع اور بھرپور استعمال کے بغیر شفافیت کو یقینی بنانا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چند سال پہلے تک محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے کی بدولت آن لائن ویڈیو کانفرنس بھی ممکن نہیں تھی ، گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
مراد راس نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دی جا چکی ہے ، کورونا وبا کے دوران طلبا کے تعلیمی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے آن لائن چینل تعلیم گھر کا قیام عمل میں لایا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا تھا کہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل بنایا جس پر اب تک ہزاروں نجی اسکول اپنی رجسٹریشن با آسانی کروا چکے ہیں ، پاکستان بھر کے بچوں کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، انصاف اکیڈمی کے قیام سے والدین کو اکیڈمی کلچر سے چھٹکارا ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News