وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ 29.4 ملین ٹن گندم ملک کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ سیکورٹی کی بات ہوتی ہے لیکن فوڈ سیکورٹی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی بولنا آسان ہے لیکن کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ، پاکستان میں گندم کی پیداوار میں کچھ کمی ہوئی ہے ، مکئی کی پیداوار 8.5 فیصد تک رہی ہے ، ہمیں اپنی پیداوار میں فی ایکڑ اضافہ کرنا چاہیے۔
فخر امام نے کہا ہے کہ ہمیں لاکھوں کی بنیاد پر دیکھنا ہو گا کہ کون سی جگہ پر بیچ کی ضرورت ہے ، بارانی اور نہری زمینوں میں فرق ہوتا ہے ، گزشتہ سال پنجاب میں ریکارڈ گندم پیدا ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ 29.4 ملین ٹن گندم ملک کی ضرورت ہے ، 19 بلین ٹن گندم باہر سے منگوانی پڑتی ہے ، کاشت کار کے مورال کو بلند کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کو گندم کی اچھی قیمت ملے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News