
پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے آئے دن پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے، حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایک ماہ میں چارچار مرتبہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عوام دشمنی پر تل گئے ہیں، ایسی صورتحال میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News