Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیور مبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

Now Reading:

نیور مبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

نیور مبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی میت منگل کو کراچی منتقل کیےجانے کا امکان ہے، جرمنی سے اداکار عمر شریف کی میت پیر کو روانہ کی جائے گی۔

 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی تعطیل کے باعث ضروری کارروائی پیر کو مکمل کی جائے گی، میت کی پاکستان روانگی کیلئے کلیئرنس پیر کو ملے گی، اسپتال کے بعد نیور مبرگ بلدیہ نے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہے سرٹیفیکٹ جاری نہیں ہو سکتا، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت منتقل نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

Advertisement

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخرِ پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف 19 اپریل 1955 کو پیدا ہوئے، عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا، عمر شریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا،عمر شریف کو بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر