اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملزمان کو پولیس نے دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کے علاقے نئی آبادی میں رات گئے شادی کی تقریب میں کچھ نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس پی سٹی نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن قبضے میں لے لیا، ملزمان میں کمل وحید اور عمر محمد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News