
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں جینڈر گیپ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا کی سینیئر منیجمنٹ کی ورکشاپ ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا ورکشاپ سے خطاب کیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں جینڈر گیپ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، پہلے 3 مراحل میں 1 کروڑ سے زائد خواتین ووٹرز کو رجسٹر کیا گیا، اپریل 2021 تک مرد اور خواتین ووٹرز میں 1 کروڑ 23 لاکھ کا فرق تھا، چوتھے مرحلے کے تحت 84 اضلاع میں مہم چلائی جارہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 25 کی روسے خواتین کی انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت کیلئے کوشاں ہے، خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نادرا کا کردار قابل ستائش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News