Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو نوٹس جاری کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کو 27 اکتوبر کوالیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں اور توہین عدالت آرڈینس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم مضبوط ہے، فتح پاکستان ہی کی ہوگی۔

Advertisement

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹی 20 ورلڈکپ میں دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے کہاکہ میچ پر جانے کی تیاری کر رہا ہوں، آج پاکستان کے جو بھی 11 لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر اسٹار بننے کا موقع ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشا اللہ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی، پاکستان کی ہو گی۔

Advertisement

 واضح رہےکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو نے والا ہے، شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز، جوش وجذبہ اور ولولہ عروج پر ہے۔

آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اورچھکوں کی بھرمار ہوگی، شائقین کرکٹ ایک اوراعصاب شکن مقابلہ دیکھنےکو بےقرار ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے، بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

محمد رضوان، فخرزمان، حیدر علی، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، آصف علی، شاداب خان اورحسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

آج کے میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کوتگڑا حریف قراردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائےگی۔

سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کوبھاگنے نہیں دینگے، بھارت کو نہیں چھوڑینگے۔

دنیائے کرکٹ کے  سب سے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہاکہ  ضروری نہیں کہ ہرباربھارت جیتے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی روایتی حریف سے شاہینوں کی فتح کےلئے پراُمید ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ قومی ٹیم میں ٹیلنٹ ہے ، بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر