Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ گوادر

Now Reading:

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ گوادر

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا، صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل، کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین و دیگر حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ جام کمال نے ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جنت بازار کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جنت بازار کو کشادہ کرنے کی ہدایت کی۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان بازار کے دورے کے موقع پر مقامی دکانداروں سے گھل مل گئے، وزیر اعلیٰ نے دکانداروں کے مسائل سنے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ گوادر کے مقامی لوگوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر