Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نومبرسے قبل گندم ریلیزنہیں کریگی ، گورنرسندھ

Now Reading:

سندھ حکومت نومبرسے قبل گندم ریلیزنہیں کریگی ، گورنرسندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نومبرسے قبل گندم ریلیزنہیں کریگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آٹا مہنگا ہونےکی ذمہ دارسندھ حکومت ہے ، پنجاب میں آٹا55،سندھ میں74روپےفی کلو ہے ، سندھ حکومت گندم ریلیزنہیں کررہی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گندم ریلیزنہ کرکے منافع خوروں کوفائدہ پہنچایا جا رہا ہے ، 16 اکتوبر سےقبل گندم ریلیزنہ کرنےکی وجہ بتائیں ، سندھ حکومت نومبرسےقبل گندم ریلیزنہیں کریگی ، وفاق گندم کی ریلیزکویقینی بنوائے۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات خلیجی ریاست قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں علاقائی و عالمی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement

ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا ، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مربوط اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پورفائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے کہا تھا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات و تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، موجودہ دور حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر