
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی استحصالی قوتوں سے جنگ ہے، 8 سال سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں، 8 سال سے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے دروازے بند ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے، پیپلزپارٹی عوام کے کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے، نالائق حکومت نے درمیانہ طبقے کو بھی غریب بنا دیا ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لنگر خانے کا راستہ دکھا کر صلاحیتوں سے محروم کیا جا رہا ہے، عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News