Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے، شازیہ مری

Now Reading:

پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے، شازیہ مری
شازیہ مری

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی استحصالی قوتوں سے جنگ ہے، 8 سال سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں، 8 سال سے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے دروازے بند ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے، پیپلزپارٹی عوام کے کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے، نالائق حکومت نے درمیانہ طبقے کو بھی غریب بنا دیا ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ  نوجوانوں کو لنگر خانے کا راستہ دکھا کر صلاحیتوں سے محروم کیا جا رہا ہے، عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر