ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم مل کر اپنے کراچی کی اصل روشنیاں بحال کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈینسو ہال کا دورہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈینسو ہال کی قدیم عمارت کو اسکی اصل حالت میں بحال کردیا گیا، ڈینسو ہال قدیم عمارت کو نجی شعبے کے اشتراک سے بحال کیا گیا ہے۔
دورے میں میٹرو پولیٹن کمشنر افضل زیدی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ڈینسو ہال کی عمارت باہر شہریوں کے لئے اربن اسپیس بھی بنایا گیا ہے، سندھ حکومت کراچی کو اون کرتی ہے، ڈینسو ہال کی عمارت انتہائی خوبصورت لگ رہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ شہر کی خوبصورت بنانے میں حصہ لے رہے ہیں، ہم مل کر اپنے کراچی کی اصل روشنیاں بحال کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News