Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے

Now Reading:

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے

دورہ سعودی عرب، وزیراعظم عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی میزبانی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان سمٹ سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اجلاس میں موسمیاتی تغیر سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

اس مو قع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کاوفد بھی  ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

ذرائع کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر سعودی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان اور وفد کا استقبال کیا۔

Advertisement

یاد رہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرکے ملک کی ترقی ، خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے لیے مواقع پر بھی گفتگوکرینگے۔

Advertisement

دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور سعودی کے بڑے سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک، سعودیہ تعلقات، باہمی تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر