Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام تک مہلت

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام تک مہلت
جام کمال خان

بلوچستان کےسیاسی بحران میں شدت، ناراض اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو استعفا دینے کے لئے دی گئی مہلت ختم ہونے میں 9 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آج شام 5 بجے تک وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ نہ دینے پر ناراض اراکین نے بڑے فیصلے کے ساتھ تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر بی اے پی (باپ پارٹی) کے 11 اور چند اتحادی اراکین نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کی وجہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بے چینی ہے، ہم نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیا تھا، لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ہمارے درمیان اختلافات کا تاثر دینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بلوچستان اسمبلی میں 23 اراکین ہیں جن میں سے 21 تحریک عدم اعتماد کےلئے راضی ہیں۔

یاد رہےکہ تحریک عدم اعتماد کو کا میاب بنانے کے لئے 33 اراکین کی ضرورت ہے۔ حکومتی اتحادی ناراض اراکین اور اپوزیشن کے اراکان کی کل تعداد 36 بنتی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ‏ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ جام کمال استعفیٰ نہیں دینگے، ناراض دوستوں کو منانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال کو اتحادیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر