Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف اصل معنوں میں کامیڈی کنگ تھے، سابق وزیر اعظم

Now Reading:

عمر شریف اصل معنوں میں کامیڈی کنگ تھے، سابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمر شریف اصل معنوں میں کامیڈی کنگ تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف مزاح اور فن کی دنیا کا بڑا اثاثہ تھے، عمر شریف اصل معنوں میں کامیڈی کنگ تھے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مرحوم عمر شریف کا خلا مدتوں پر نہ ہو سکے گا، دنیا بھر میں عمر شریف کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے عمر شریف کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمر شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

Advertisement

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخرِ پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف 19 اپریل 1955 کو پیدا ہوئے، عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا، عمر شریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا،عمر شریف کو بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر